Wedding Halls in Peshawar

خیبرپختونخوا حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا، شادی ہالز آج 15 ستمبر سے کھلیں گے، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے اعلامیہ جاری کر دیا. شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے. ہالز میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے، شادی ہالز گنجائش سے 50 فیصد کم اپریٹ کریں گے، مین گیٹ پر رش نہیں بنائی جائے، ہالز کے داخلی راستے پر سینیٹائزر رکھے جائیں، شادی ہالز میں صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہو ں گے.
سکریٹری داخلہ اکرام اللہ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر شادی انتظامیہ مکمل عمل درآمد کرے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کاروائی کی جائی گی.

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک