Eh85IwrWkAAWIbf

راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آ رہا ہے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (لاہور):وزیر اعظم نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، وفاقی وزراء فیصل واوڈا، شفقت محمود اور دیگر حکام بھی ہمراہ.وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کے موقع پرپودا بھی لگایا.

راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ،وزیراعظم کا خطاب،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 31 سال پہلے شوکت خانم اسپتال کا سفرشروع ہوا،شوکت خانم اسپتال کی تعمیرمیں کئی رکاوٹیں آئیں،ریورراوی منصوبے میں نئے پاکستان کا تصور نظرآرہا ہے،لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے نیاپاکستان،ملک کو مقروض کرکے چلے گئے مشکلات تو آئیں گی، بڑےخواب دیکھنے والاہی بڑے کام کرتا ہے،بڑے کام کرنے والے کی سوچ بڑی ہوتی ہے، ریورراوی منصوبے میں نئے پاکستان کا تصورنظرآرہا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی ترجیح پیسہ بنانا تھا، سابق حکمرانوں کی ترجیح راوی ریورمنصوبہ نہیں تھا، راوی ریورمنصوبہ آسان نہیں مشکل ہے، نیا شہر بنانے میں رکاوٹیں آئیں گی،راوی ریورمنصوبے کی لاہورکو ضرورت ہے،لاہورکی 40 فیصد کچی آبادی ہے، کچی آبادی والوں کا کبھی کسی نے نہیں سوچا،ماضی میں فیصلے چھوٹے سے طبقے کیلئےکیے جاتے تھے.

مزید پڑھیں:  بنوں، دو افراد کی قتل شدہ نعشیں برآمد، ہسپتال منتقل

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران اٹلی،اسپین کی طرح لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا گیا، جب پوچھا کچی آبادی والوں کا کیا ہوگا تو کسی نے جواب نہ دیا،چھوٹا ساطبقہ کورونا کے دوران اپنے بارے میں سوچ رہا تھا، نریندرمودی نےغریب لوگوں کا نہیں سوچا،آج بھارت میں اللہ کا عذاب آیا ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں غریبوں کا برا حال ہے، ہماری حکومت نے غریبوں کا سوچا،چین نے پہلے70 کروڑ افراد کوغربت سے نکالا.چین کی ترقی سے آج پوری دنیا خوفزدہ ہے، نئے پاکستان میں پہلی بارغریبوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے، کبھی کسی نے سڑکوں پرسونے والوں کیلئے نہیں سوچا تھا، پناہ گاہوں کے معیارکو بہتربنایا جائے گا.

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے روٹی،کپڑا،مکان ایک نعرہ تھا،پہلی بارغریبوں کیلئے مکان بنائے جارہے ہیں،احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، لاہورمیں صاف پانی کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے،لاہور کا سارا سیوریج دریائے راوی میں آتا ہے, راوی کے پانی میں آرسینک ہے جس سے ہیپاٹائٹس بڑھ رہا ہے،راوی ریورمنصوبہ کو پلاننگ کے ساتھ مکمل کیا جائے گا.