اسلام آباد میں تھانہ نون کے علاقے میں ایک اور خاتون سے زیادتی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): تھانہ نون کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کی گئی، ملزم مہران کار دکھانے آیا اور گھر میں اکیلی خاتون دیکھ کر زیادتی کی، نون پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے کے متن میں خاتون کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال کے لئے مہران کار لینا چاہتی تھی، اس ضمن میں محمد نعیم سے بات ہوئی اور اس نے گاڑی لیکر دینے کا کہا، ملزم نعیم گھر گاڑی دیکھانے کے لئے آیا اور مجھے اکیلا دیکھ کر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نعیم ایک گھنٹے تک تشدد اور زیادتی کرتا رہا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔