شانگلہ میں موٹر کار حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی

ویب ڈیسک (شانگلہ): شانگلہ کوزہ الپوری کے قریب موٹر کار حادثہ پیش آیا، ایک شخص شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، کوزالپوری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، اس خطرناک موڑ میں اب تک کئ حادثات پیش آئے ہیں، موٹر حادثہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل حسین کی گاڑی کو پیش آیا، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے، قاضی تجمل حسین کا تعلق ہری پور ضلع سے ہے، ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آفسر شانگلہ تعنیات ہے۔