شانگلہ کے سکول پرنسپل سڑک حادثہ میں جاں بحق

ویب ڈیسک (شانگلہ): پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول شانگلہ قاضی تجمل حسین سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوا، حادثہ میں ایس ڈی او محمد پرویز شدید زخمی ہو گئے، حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کھائی میں گرنے سے ہوا، قاضی تجمل ہری پور کے رہائشی ہیں اور ہری پور میں ڈپٹی ڈی او کے عہدے پر رہ چکے ہیں، قاضی تجمل کا تعلق ہری پور کے گاؤں ڈھینڈہ سے ہے، جسد خاکی اور زخمی کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔