ملک بھر میں کورونا کے 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا کے 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئی،
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی، ملک بھرمیں 2 لاکھ 90 ہزار 760 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک کورونا کے 30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔