پشاور کیپیٹل سٹی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): کیپیٹل سٹی پولیس پشاورکی کارروائی، کاروائی کے دوران بونیر کے رہائشی مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، مغوی جواد کو چند روز قبل لین دین تنازعہ پر نواحی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی کو کاروباری سلسلہ میں دھوکے سے پشاور بلایا گیا تھا، ایس پی صدرعبدالسلام خالد کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان شیر رحمان اور صاحبزادہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مغوی کو 4 دن سے کمرے میں محبوس رکھا گیا تھا، کارروائی تھانہ انقلاب پولیس نے کی ہے۔