پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین کا احتجاج، ملازمین وائس چانسلر آفس کے سامنے جمع ہوگئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے تنخواہیں بھی بند ہے، 500 ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں، دس دس سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، مستقل نہیں کیا جا رہا، ملازمین کا کہنا تھا کہ رینول ارڈرز بھی آئے ہیں،شرکاء کا کہنا تھا کہ لیکن ارڈرز نہیں دیئے جا رہے، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے اقدامات کئے جائے۔