amitabh bachchan 700new 680x389 1

اداکار امیتا بھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بننے کے لیے تیار

ویب ڈیسک : بولی وڈ کے مقبول ترین اداکار امیتا بھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بننے کے لیے تیار ہیں، ایمازون نے انکشاف کیا ہے کہ منفرد سیلیبریٹی آواز کے تجربے کا فیچر بھارت میں اگلے سال فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ایمازون نے یہ اعلان کیا، ایمازون نے کہا کہ اس میں مختلف پیشکش جیسا کہ لطیفے، موسم کا حال، شاعری، اقوال، مشورے اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی، الیکسا ایمازون انڈیا کے لیڈر پنیش کمار نے کہا کہ امیتا بھ بچن کی آواز بولی وڈ کے ساتھ بڑے ہونے والے ہر بھارتی شہری کے لیے یاد گار ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے صارفین کی زندگی مزید آسان ہوگی، ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ صارفین کا کیا ردعمل ہوگا، جب وہ الیکسا استعمال کریں گے اور امیتا بھ بچن کی آواز سنیں گے، امیتا بھ بچن نے 2010 میں ووکل بلا گنگ کا آغاز بچن بول بچن اسپیک سے کیا تھا، جس کے ذریعے ان کے مداح صرف ایک بٹن دبا کر ان کے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے پیغامات سن سکتے تھے، جولائی میں امیتا بھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریا رائے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے اور جلد ہی صحتیاب ہوگئے تھے، جس کے بعد گزشتہ ماہ انہوں نے بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ پابندیوں میں کمی کے بعد انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ