Screen Shot 2020 09 16 at 3.54.07 PM

خیبرپختونخوا کے ہر تحصیل اور ضلع میں ریسکیو1122کا دائرہ بڑھائیں گے- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک(چارسدہ): ریسکیو1122پاسنگ اوٹ پریڈ، وزیراعلی خیبر پختونحواہ محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چارسدہ۔پاسنگ اوٹ پریڈ میں 1200تربیت شدہ اہلکاروں نے حلف اٹھایا.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا انضمام کا ٹاسک مجھے سونپا گیا تھا جس کو ہم نے مکمل کیا،وزیراعظم نے فاٹا انضمام کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کیا،ہماری حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،ہم قبائلی اضلاع میں تعلیم سے لیکر بنیادی ضروریات تک سہولیات فراہم کریں گے.

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہنگامی حالت میں ریسکیو1122کاکردار اہم ہے ،خیبرپختونخوا کے ہر تحصیل اور ضلع میں ریسکیو1122کا دائرہ بڑھائیں گے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بھرمیں صحت انصاف کارڈ فراہم کیاجائے گا،قبائلی اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں.