shah farman

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹئر کانسٹیبلری کی خدمات قابل تعریف ہیں- گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

ویب ڈسک (پشاور): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کمانڈنٹ فرنٹئر کانسٹیبلری (ایف سی) معظم جاہ انصاری کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹئر کانسٹیبلری کی خدمات قابل تعریف ہیں،قیام امن میں ایف سی افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم