2207108 specialassistanttochiefministerkpforscienceandinformationtechnologykamranbangash 1587864272

صوبہ میں گندم کی سالانہ پیداوار بڑھا کر 1.6 ملین میٹرک ٹن کی جائے گی۔ معاون خصوصی اطلاعات

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق کابینہ نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی صورت میں شوگر ملوں پرعائد کردہ جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، پہلے یہ جرمانہ کم ازکم پچاس ہزار اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روزانہ تھا، اب جرمانے کی شرح کم سے کم پانچ لاکھ اور زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روزانہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں تمام سرکاری وغیر سرکاری خط و کتابت میں آخری پیغمبر حضرت محمد کا نام "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم "لکھنے کی منظوری دی گئی ہے، کا بینہ نے صوبہ میں زرعی ترقی کے لیے کسان دوست پروگرام کی منظوری بھی دی ہے، پروگرام کے تحت صوبہ میں گندم کی سالانہ پیداوار 1.1 ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر 1.6 میٹرک ٹن کی جائے گی، کسانوں کو رعایتی نرخوں پر مستند بیچ اور کھاد فراہم کی جائیں گی، کابینہ نے ابتدائی طور پر اس پروگرام کے لیے 397 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی، کابینہ نے تین لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دی ہے، عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی بلا تعطل فراہمی کیلئے گندم کی درآمد میں دوگنا اضافے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے تین نئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 100مزید کیمپنگ پاڈز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، آنے والے پاکستان سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعض میچوں کی پشاور میں انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا،
اس سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی آپگریڈیشن کیلئے 400 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری د ی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور