220351 4894279 updates

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی منظوری ملک کے حق میں ہے۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قوانین کی منظوری ملک کے لئے نا گزیر ہے کیونکہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے کچھ اصول اپنانا ہوں گے، ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف اس مقصد کے لئے حکومت کی حمایت کرے گی، کیونکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی منظوری ملک کے حق میں ہے، وفاقی وزیرنے کہا کہ اگرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی پارلیمنٹ نے منظوری نہ دی تویہ ملک کے لئے انتہائی افسوسناک ہوگا، شبلی فرازنے کہا کہ گجرپورہ زیادتی واقعے پرمتعدد سوالات اٹھے ہیں اورملزموں کو سزائیں دیئے بغیر ایسے واقعات کاتسلسل ہم سب کے لئے پریشانی کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات متعارف کرائے بغیرجرائم پرقابوپانا مشکل ہے، وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال