jpg

وزیراعظم کا بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے موٹروے زیادتی کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے اورمجرموں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہرکیا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہارپنجاب میں امن عامہ کی صورتحال، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اورفلاحی منصوبوں کے بارے میں لاہورمیں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہارکیا، اجلاس میں جہاں حالیہ موٹروے زیادتی کیس پرپیشرفت کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا گیا، وہاں پورے ملک میں ایک ہی ہنگامی نمبرمتعارف کرانے کے ساتھ جرائم کا ایک مرکزی ڈیٹابیس قائم کرنے پربھی غورکیا گیا، وزیراعظم نے منشیات فروشوں اورزمینوں پرقبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا، عمران خان نے صوبائی انتظامیہ کواشیائے ضروریہ خصوصاً گندم کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ ضروریات کے مطابق مزید پناہ گاہیں اورلنگرخانے قائم کئے جائیں، وزیراعظم نے کہا کہ مقامی سطح پر انصاف، تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی، لوگوں کو بااختیار بنانے اور انہیں نمائندگی دینے سے بہترنظم ونسق اورعوامی خدمات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے واضح کیا کہ فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی ہی قوم کی خوشحالی کا سفرہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 59 افراد جاں بحق، 72 زخمی