download 128

پشاور اسلامیہ کالج میں جاری تعمیراتی کاموں پر عوامی حلقوں کے تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک (پشاور) : پشاوراسلامیہ کالج تعمیراتی کاموں کی تصاویر وائرل ہوئی، اسلامیہ کالج میں جاری تعمیراتی کاموں پر عوامی حلقوں کا تحفظات کا اظہار، عوامی حلقے کے مطابق تعمیرات سے اسلامیہ کالج جیسے تاریخی ورثے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، مین جمرود روڈ سے متصل گراونڈ میں تعمیرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث ہوئی، تعمیرات سے کالج کی تاریخی حیثیت کھونے اورسر سبز میدان ختم ہونے کا خدشہ ہے، کالج میں تعمیرات کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشنز بھی زیرسماعت ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہاکی گراونڈ پر عمارت تعمیر نہیں کی جارہی ہے بلکہ ہاکی گراؤنڈ خود ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے، صوبائی حکومت کی منظوری سے گراونڈ میں تزئین و آرائش کی جارہی ہے، تزئین و ارائش کے بعد ہاکی گرائونڈ میں جدید طرز کا اسٹروٹرف بچھا رہا ہے، 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی