ایف آئی اے نے شوگرملز کیس میں تحقیقات کیلئے جہانگیرخان ترین اورعلی خان ترین کوطلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): منی لانڈرنگ اور شوگرملز میں فراڈ سے متعلق تحقیقات جاری، ایف آئی اے نے جہانگیرخان ترین اورعلی خان ترین کوطلب کرلیا، علی خان ترین کو 18ستمبر کو ایف آئی اے لاہورآفس میں طلب کیا گیا، جہانگیرخان ترین کو 19ستمبر کوایف آئی اے دفترمیں طلب کیا گیا ہے، دونوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ، شوگرملزفراڈ سے متعلق تحقیقات کرے گی۔