تاجربرادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے. شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہا ہے کہ تاجربرادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور موجودہ حکومت انہیں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت کے تجارتی نمائشی مرکزکی عمارت میں آڈیٹوریم کے افتتاح کے بعد تاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں تاجربرادری کا کردار بے مثال ہے، انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو بیرون ممالک میں مشترکہ کاروباری مواقع تلاش کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں، انہوں نے اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت کوا پنی نئی عمارت میں جدید ترین آڈیٹوریم کی تعمیر پر مبارکباد دی اوراس امرپرزوردیا کہ خزانہ اورتجارت کے وزراء کو اقتصادی پالیسیوں پراتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اس آڈیٹوریم میں پالیسی مباحثوں کا انعقاد کرنا چاہیے.