ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔545 نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق، 24 گھنٹوں میں ملک میں 545 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6066 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 91 ہزار 169مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 3ہزار 634 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 32 ہزار 818 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 98041، خیبرپختونخوا میں 37185 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16005 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3336، بلوچستان میں 13798 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2451 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6399 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2451 ، پنجاب میں 2222 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1257، اسلام آباد میں 178 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 79 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 66 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31808 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 998 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 102 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔