پشاور میں سرکاری سکولزکا ڈبل شفٹ پروگرام کرنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کرنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل،مراسلہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا ڈبل شفٹ کے لیے سکولوں کی شناخت کا فیصلہ کیا، محکمہ تعلیم کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو سکولوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی، سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، 117 سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام کے بارے میں آج اہم اجلاس طلب ہوگا، تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو متعلقہ سکولوں کی ڈاکومنٹس کیساتھ اجلاس میں میں شرکت کی ہدایت دی۔