ہری پور میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والے ماں بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک (ہری پور):دورافتادہ گاوں پھڑہاڑی سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے، گاوں پھڑہاڑی میں چار دن قبل گھر میں سلنڈر پھٹ گیا تھا جسمیں ماں بیٹا زخمی ہوئے تھے، نوجوان راجہ تاشفین اور اسکی والد زوجہ عبدالروف شدید زخمی ہوئے تھے جو آج جانبرنہ ہوسکے، صبح ناشتہ بناتے ہوئے سلنڈر دھماکے سے پھٹا تھا۔