NCC

حکومت اعانت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اعانت کے نظام کو شفاف اورمنصفانہ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے، یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے توانائی کے شعبے میں اعانت کے نظام کو جلدازجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ مستحق اور غریب افراد کی ایک شفاف اور مربوط نظام کے تحت معاونت کی جاسکے، وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کاعمل حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ واربنیاد پراجلاس ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عوام توانائی کے شعبے میں ماضی کے فیصلوں ، بدانتظامی اور بدعنوانی کا تمام بوجھ برداشت کررہے ہیں، بجلی کے پیداواری اداروں کے ساتھ طے شدہ معاملات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے میں کمی سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا، انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کونجی شعبے میں متعلقہ معاملات کے بارے باقاعدگی سے باخبر رکھاجائے، اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹرشبلی فراز،اسدعمر، عمرایوب خان، محمد میاں سومرو ، ڈاکٹرمحمد فروغ نسیم ، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران شرکاء نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی بہتربنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جن میں سترہ سوچورانوے میگاوانٹ بجلی پیدا کرنے والے کم کارکردگی دکھانے والے پیداواری پلانٹس کو فوری طورپربند کرنے اوراس کے بعد اٹھارہ سو پچھتر میگاواٹ کے ایسے مزید پلانٹس بند کرنے اورآئندہ دو برسوں کے دوران اٹھارہ سو بہترمیگاواٹ کے دوسرے پلانٹس کی نجکاری کے متعلق فیصلے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے