WhatsApp Image 2020 09 17 at 16.49.12

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کی ورلڈ سیفٹی ڈے پر پریس بریفنگ

ویب ڈیسک :عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کی ورلڈ سیفٹی ڈے پر پریس بریفنگ دی، آج کا دن بہت اہم ہے، ہیلتھ ورکرز محفوظ ہونگے تو مریض محفوط رہے گے، کرونا صورتحال میں ہمارے ہیلتھ ورکرز نے مثالی کردار ادا کیا، آج پاکستان نے کرونا وبا پر قابو پالیا ہے۔
کوڈ 19 پر قابو پانے میں پاکستان قابل تعریف ہے، پاکستان دنیا کے سات ممالک میں سے ہے جس نے وبا پر قابو پالیا، ہم ہیلتھ کئیر ورکرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں، سکول کھلنے سے مشکلات کا سامنا ہے، ٹیچرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ آگاہی پھیلا سکیں۔
ای ڈی پمز ڈاکٹر انصر کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ڈبلیو ایچ او اور تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، چائنہ سے کرونا وبا شروع ہوئی تو پاکستان میں ہر ممکن اقدامات کئے گئے، پاکستان نے اس چیلنج کا سامنا کیا، ہمارے ملک میں وبا اس طرح اثر انداز نہیں ہوئی جیسے دیگر ممالک میں ہوئی ہے، پمز ہسپتال نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہر حالت میں لوگوں کو سہولیات دی جائے، ڈبیلو ایچ او کے کردار کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے اہم کرادار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری