66375dc3080f5d32e1894c23ff730f17697c6104

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا۔ دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا اہم بیان، پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا، ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 ممبران میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں پاکستان 96 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں بار دگر انتخاب، پاکستان کی اقوام متحدہ میں دیرپا ترقی کے لئے متعین اہداف (SGD, s) کے حصول کیلئے دی جانے والی خدمات کا ثمر ہے، زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن، دراصل اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے اور یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیئے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کے امور سرانجام دیتی ہے علاوہ ازیں یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھجوانے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے، پاکستان جونتیس رکنی کمیٹی کا 1973 سے ممبر ہے اور دوبارہ انتخاب کے بعد دوہزار اکیس سے دوہزار تٸیس (2023) تک ممبر رہے گا، اقوام متحدہ کی کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور (ECOSOC) کی صدارت کا منصب بھی پاکستان کے پاس ہے، ہم پر امید ہیں کہ سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ