download 129

پشاور سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، اسلحہ درہ آدم خیل سے سمگل کیا جا رہا تھا، اسلحہ سمگلر محمد ایوب کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، جو اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی کے دوران 40 عدد رائفل برآمد ہوئی، مختلف بور کے 10 ہزار کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ایس پی صدر عبدالسلام خالد کا کہنا تھا کہ کارروائی تھانہ متنی پولیس نے کی ہے، مقدمہ درج کر کے ملزم سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان