sheikh rashid

کل این آر او کو پاکستان نے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے دفن کردیا، ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کیلیے بھارتی سازش ناکام بنادی گئی- شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل این آر او کو پاکستان نے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے دفن کردیا.

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کل پیپلزپارٹی زیادہ فعال تھی، کل شام میری شہباز اور بلاول سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں پُرباش تھے، انشا اللہ” ش ” نکلے ہی نکلے، "ش” کانکلنا طے ہے، رات شہباز سےذرا بات نہ ہوسکی ورنہ شہبازشریف سےکہتاکہ وہ اپنےآپ کو ضائع نہ کریں، اے پی سی میں جو مرضی شامل ہوجائے ، مریم بھی شامل ہوجائیں، کچھ بھی نہیں ہوگا،20ستمبرکواپوزیشن اپنےسے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کریگی نہ کرسکتی ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کل حکومت کی ایف اے ٹی ایف کےمعاملے میں بہت بڑی فتح ہوئی ہے، حکومت نے زبردست قسم کا برج عبور کیا ہے، حکومت نے منی بل پر بارگیننگ نہیں کی، اور نہ سرنڈر کیا، نیب کے کیسز میں حکومت نے جھکاؤ نہیں دکھایا، اپوزیشن نے حساس قسم کے بل کی مخالفت کی، راولپنڈی امن کا شہرہے، ہم سب ایک ہیں،ملک میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہےاوررہےگا.

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کیلیے بھارتی سازش ناکام بنادی گئی، وہ لوگ پکڑے گئےجو راولپنڈی،اسلام آبادمیں شیعہ سنی علما کو شہید کرنا چاہتے تھے،شیعہ سنی علما کو شہید کرکےوہ ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے،ہمیں نہ کسی کاعقیدہ چھیڑنا ہےنہ اپناچھوڑنا ہے،ہمیں سب کا احترام ہے.