ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ پر ساڑھے تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) زرائع کے مطابق ایف بی آر نے سرینا عیسی کو 164 صفحات پر مشتمل آرڈر بھجوا دیا.ایف بی آر کی جانب سے سرینا عیسی کو یہ آرڈر 14ستمبر کو بھجوایا گیا،آرڈر میں سرینا عیسی کو ساڑھے تین کروڑ واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا حکم۔

زرائع کے مطابق سرینا عیسی کا جواب- ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے مجھے سنے بغیر میرے خلاف غیر قانونی آرڈر پاس کیا، میری نہ زرعی آمدن کو شامل کیا گیا اور نہ ہی میری تنخواہ کو شامل کیا گیا،میری کراچی میں فروخت کی گئی جائیدادوں کو بھی میری آمدنی میں ظاہر نہیں کیا گیا، اس آرڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے میرے خاوند کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے، میری بار بار درخواست کے باوجود مجھے میرےگوشواروں کی تفصیلات دی گئیں،
اس آرڈر سے پہلے نہ ہی میرا کوئی بیان رکارڈ کیا گیا، سرینا عیسی زرائع