بٹگرام میں ٹمبر مافیا پر چھاپے کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر حملہ

ویب ڈیسک (بٹگرام): بٹگرام آلائی میں ٹمبر مافیا پر چھاپے کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر حملہ کردیا، محکمہ جنگلات کے تین اہلکار پر ڈنڈوں سے واریں کرکے شدید زخمی کردیا، محکمہ جنگلات کے فارسٹر عابد کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران لکڑ سے بھری گاڑی پکڑی تھی، واقعہ تحصیل آلائی کے علاقہ راشنگ میں پیش آیا، ملزمان میں اے سی آلائی آفس کا سٹاف بھی شامل ہے۔