حکومت بہت جلد ہی نیا قانونی نظام بنائے گا۔ شیریں مزاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت چند روز کے اندر نیا قانونی نظام متعارف کرائے گی، جس کے تحت زنا بالجبر اور جنسی زیادتی کے مقدمات کے ملزموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کے بعد متعارف کرایا جائے گا، سخت قوانین اگرچہ پہلے سے موجود ہیں لیکن اصل مسئلہ سماجی رکاوٹوں کی وجہ سے انصاف تک خواتین کی رسائی نہ ہونا ہے، جس سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔