لنڈی کوتل میں قومی مشران کا فاٹا انضمام اور پولیس نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں قومی مشران کا فاٹا انضمام اور پولیس نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھائے پولیس نظام نامنظور ، نامنظور کے شدید نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انضمام کے نام پر قبائیلی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، قبائیلی عوام نے فاٹا انضمام کو یکساں مسترد کیا ہے، انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں ترقی کا نام و نشان بھی نہیں، فاٹا کی ترقی کاغذات تک محدود ہے، انضمام کے باوجود قبائیلی عوام زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صرف اعلانات اور وعدے نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے، پولیس تھانہ نظام کسی صورت قبول نہیں، قبائیلی عوام کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح تمام سہولیات دی جائے۔