مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لےگیا

ویب ڈیسک (کراچی): مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لےگیا، پنجاب میں فائلرز زیادہ لیکن ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر ہے، مالی سال 2018 کے دوران سندھ سے 44.91 فیصد ٹیکس جمع ہوا ہے، پنجاب 34.99، اسلام آباد سے 14.77 فیصد ٹیکس جمع کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا 3.54، بلوچستان 1.67، گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع کیا گیا ہے، مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا، کراچی سے 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا، کراچی ساؤتھ سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزارٹیکس جمع ہوا ہے۔