متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بائیکاٹ کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بائیکاٹ کردیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہونا ہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق امور کا جائزہ لیا جانا ہے۔ اپوزیشن نے گلگت بلتستان کے معاملات پر اعتماد میں نہ لینے پر آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بھی متحدہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کی تصدیق کردی۔ بائیکاٹ کی وجوہات سے آج میڈیا کو آگاہ کرینگے۔