پشاورمیں کار چوری میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں کار چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، آپریشن میں 7 ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا ہے، ملزمان میں مسروقہ گاڑیوں کے لین دین کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں، آپریشن کے دورن کل11عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان مسروقہ گاڑیوں میں ٹمپرنگ اور جعلی کاغذات بنوانے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں فروخت کرتے تھے،
ایس پی کینٹ حسن جہانگیرکا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں سے جاری آپریشن میں گرفتار ہونے والے 6 ملزمان کو اس سے پہلے ہی جیل بھیجا جا چکا ہے، برآمد ہونے والی گاڑیوں کے مالکان کا سراغ لگا کر چابیاں حوالہ کی گئیں، کار چوری کو روکنے کی خاطر نئی حکمت عملی میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔