download 1 46

بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7 دہائیوں سےکررہا ہے۔ وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان، بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گذشتہ 7 دہائیوں سےکررہا ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکمت عملی ناکام ہونے کی آوازیں ہندوستان کے اندر سے اٹھ رہی ہیں، بھارت نے یک طرفہ قوانین اوربندشوں کےذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہا، 5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی ہے، بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر ان مظالم سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کردفن کیا جارہا ہے، کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یک طرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا، ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پراٹھاتےرہیں گے، آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے، ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن پر میری دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں، ان دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نےکیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی،
اقوام متحدہ نے جہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکےمسئلےکو حل کرنےمیں ناکام رہی ہے، وزیر خارجہ نے یورپین یونین کی سفیر سے اپنی ملاقات کے دوران بھی یہی کہا کہ یورپی یونین تو انسانی حقوق کی علمبردار ہے، ان کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے، کشمیرمیں انسانی حقوق کو بیدردی سے پامال کیا جا رہا ہے، ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتاہوں، پاکستان کو وقتی طور پر ایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے، کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ بڑاریلیف ہے، چین ہمارا دوست ہے،مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تاریخی تعلقات ہیں، سعودی عرب کیساتھ ہمارا ایک جذباتی لگاؤ ہے،اللہ کا کرم ہےکہ کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی سمیت ہمارے تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے، ہم نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں وہاں بھی ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا، طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا تاکہ ہم غفلت کے مرتکب نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :تالاش خوڑ میں طغیانی ،مین بازار کلوٹ کے سیلاب برد ہونے کا خطرہ