pic 1574687697 1

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ویلیج اور نیبر ہیڈکونسلوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا کام مکمل۔ ترجمان الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان الیکشن کمیشن سہیل احمد کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ویلیج اور نیبر ہیڈکونسلوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا کام مکمل، خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں مشتہر، سات اضلاع پشاور، سوات، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئ خان اور ایبٹ آباد میں یہ عمل تعطل کا شکار۔
صوبائی حکومت کی طرف سے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے ہونے کے بعد عمل شروع ہوگا، متعلقہ اضلاع کے ووٹران حلقہ بندیوں کے اشاعت کے سلسلے میں متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر جانے کی زحمت نہ کریں۔
ڈویژنل ہیڈکوارٹر کی سطح پر سٹی لوکل گورنمنٹ قائم کی جائیگی جس کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائیگا، سات اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام نہ ابھی شروع ہوا ہے اور نہ ہی آج اس کو مشتہر کیا گیا ہے۔ 28 اضلاع کی عوام 2 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اپنے اعتراضات، شکایات اور تجاویز ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی کے پاس جمع کرسکتے ہیں، اعتراضات، شکایات اور تجاویز پر فیصلہ 17 اکتوبر 2020 تک کیا جائیگا۔ ڈیلیمٹیشن اتھارٹی 24 اکتوبر 2020 تک اپنے فیصلوں سے حدبندی کمیٹیوں کو آگاہ کریگا۔ 25اکتوبر 2020 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  کرک :مخالفین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق