def861b27ad84b3b020d9afdb1389e27

صوبے بھر کے کالجوں میں اقلیتی طلباء کے لئے مختص دو فیصد کوٹے پر من وعن عمل جاری -خیبرپختونخوا حکومت

ویب ڈیسک(پشاور): معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ کے زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا،معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے کالجوں میں اقلیتی طلباء کے لئے مختص دو فیصد کوٹے پر من وعن عمل جاری ہے، یونیورسٹیوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلباء کے لئے 5 فیصد کوٹہ عملدرآمد کے آخری مراحل میں ہے، صوبے بھر کے کالجوں میں اقلیتی طلباء کو 2 فیصد کوٹہ کے تحت ہر مضمون میں داخلے کا عمل جاری، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی برادری کے لئے مختص کوٹے سے اقلیتی طلباء کو تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ