WhatsApp Image 2020 09 18 at 5.59.50 PM

پشاور کی کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے۔ ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور کی راج کپور حویلی کی حالت خطرناک حد تک خراب ہوچکی ہے،ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار یاددہانی کے باوجود محکمہ ثقافت، آرکیالوجی کوئی اقدام نہیں اٹھارہے ہیں، حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کیلئے فنڈز بھی مختص کردیے گئے ہیں، جو جھوٹ پر مبنی ہے۔
حویلی اب بھی ایک نجی ملکیت ہے، عوامی نیشنل پارٹی اس ثقافتی اثاثے کو محفوظ رکھنے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہے، صوبائی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں وزیرقانون نے دعویٰ کیا کہ اس کیلئے فنڈ بھی مختص کردیے گئے ہے، ایک نجی ملکیت کیلئے کس طرح حکومت فنڈ مختص کررہی ہے؟ پہلے اس مالک سے اس حویلی کو خرید تو لے
حویلی کے مالک کو ڈائریکٹر آرکیالوجی پر اعتماد نہیں کیونکہ بار بار رابطے کے باوجود ڈائریکٹر صاحب نے کچھ نہیں کیا، حویلی کی صورتحال گرنے کے قریب ہے، اس قیمتی ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا،حویلی کے مالک اور دیگر تعاون کیلئے بذات خود اور عوامی نیشنل پارٹی ہر وقت تیار ہیں۔
۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا