download 41

گزشتہ ایک سال کے دوران 7 کروڑ 27 لاکھ کی منشیات پکڑی گئیں۔ محکمہ ایکسائز

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں پکڑی گئی منشیات کے نرخ سامنے آگئے، محکمہ ایکسائز نے پکڑی جانے والی منشیات کی مقامی مارکیٹ کے مطابق قیمت کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی، دستاویز کے مطابق منشیات میں سب سے زیادہ قیمت آئس کی ہے۔ آئس کی مقامی مارکیٹ کے مطابق قیمت فی کلو دس لاکھ روپے ہے۔ صوبے کی مقامی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت فی کلو دو لاکھ روپے ہیں، چرس کی فی کلو قیمت 45 ہزار جبکہ پکڑی گئی افیوم کی قیمت فی کلو 30 ہزار روپے لگائی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز کے مطابق الکوہل (شراب) کی مقامی مارکیٹ میں فی لیٹر قیمت 120 روپے ہے۔ محکمہ کا نہ کوئی پولیس اسٹیشن ہے اورنہ کوئی تفتیش کا نظام، ملزمان اور منشیات انٹی نارکاٹکس فورس یا پولیس کے حوالے کردی جاتی ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران سات کروڑ ستائس لاکھ کی منشیات پکڑی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی