2082052 englandvsaustralia 1600377132 624 640x480 1

مانچسٹرمیں لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا انگلش سلسلہ تھم گیا

ویب ڈیسک : مانچسٹرمیں لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا انگلش سلسلہ تھم گیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 5 برس سے اپنے گھر میں ناقابل شکست رہنے کا بھرم بھی توڑ دیا، سنچری میکرز گلین میکسویل اور الیکس کیری نے تیسرے میچ میں 212 رنز کی ریکارڈ شراکت سے کینگروز کو 3 وکٹ سے فتح دلادی، سیریز بھی1-2 سے مہمان ٹیم کے نام ہوگئی، 73 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی ایرون فنچ الیون نے 303 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر 2 بالز قبل ہی حاصل کرلیا۔