5daecf8d3ef99

آصف علی زرداری کی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ، پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز آصف علی زرداری کی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان 3 بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے، آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکیا، عدالت نے گذشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس کا لفظ ہی نیب قانون کے لئے اجنبی ہے، ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے کیس میں آصف علی زرداری کو کبھی طلب ہی نہیں کیا گیا، آصف زرداری سے اس متعلق کوئی انکوائری یا انویسٹیگیشن نہیں ہوئی، ضمنی ریفرنس صرف نیب کی بدنیتی ہے، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، نیب پراسیکیوٹر کے دلائل، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری کی طلبی کا نوٹس واپس لے، کہیں پر کسی قانون میں نہیں لکھا کہ ضمنی ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا، تینوں عبوری ریفرنسز میں لکھا تھا، تفتیش جاری ہے ضمنی ریفرنس آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے