اورکزئی میں پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اورکزئی): اورکزئی میں پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، ڈی سی واصل خان خٹک کا کہنا تھا کہ اس مہم میں 39 ہزار 313 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، پولیو مہم کیلئے 221 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 1500 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، اورکزئی کے ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچائیں گے، ڈی سی واصل خان خٹک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد عمر نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔