خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 317 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 1258 ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 500 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 559 رہ گئی ہے۔