وزیراعظم کا عوام کو بلاتعطل سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم بیان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی فوری تکمیل کے لئے پُرعزم ہے جس کا مقصدعوام کو بجلی کی بلاتعطل اورکم قیمت پرفراہمی ہے، وہ اسلام آباد میں صارفین کوکم قیمت اوربلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جاری اصلاحات کے عمل کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا، کیونکہ ماضی میں بجلی کے شعبے میں جدید خطوط پراصلاحات اوربڑھتی ہوئی معاشی اورصنعتی ضروریات کونظرانداز کیا گیا، بین الاقوامی توانائی اورمعیشت کے ماہرین لندن سکول آف اکنامکس کے ڈاکٹر Robin Burgess اور شکاگو یونیوسٹی کے پروفیسر Michael Greenstone نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے حکمت عملی خصوصاً صارفین کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی پرتفصیل سے غورکیا گیا، وزیراعظم نے ماہرین کی تجاویزکوسراہا اوراصلاحات کے طریقہ کارپرعملدرآمد کے بارے میں بین الوزارتی مشاورت اورتحقیق کے لئے حکومت کے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔