پشاورمیں کورونا کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تعینات 1122 ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش

ویب ڈیسک (پشاور): پشاورمیں کورونا میں ہنگامی بنیادوں پر تعینات 1122 ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش، ڈاکٹروں کی کمی 6 ماہ کا کنٹریکٹ مزید دیا جائے، ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کردیا، محکمہ صحت نے 1122 ڈاکٹروں کو کورونا وبا میں 6 ماہ کی کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا، پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹروں کنٹریکٹ رواں ماہ ختم ہو رہا ہے، کمی دور کرنے کے لئے متعلقہ ڈاکٹروں کو ریگولیر کیا جائے۔