کے پی ایکسائز کی رات گئے انسداد منشیات کی کاروائیاں-45 کلواعلی کوالٹی ہیروئین برآمد

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور کے پی ایکسائز کی رات گئے انسداد منشیات کی کاروائیاں، بلوچستان سے ضلع خیبرسمگل کی جانیوالی 45 کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئین ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی، کاروائی نظام پور کے مقام پر سنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، ملز کو گرفتار کرکے مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کردیا گیا ہے، ہیروئن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے، دوسری کروائی موٹروے انٹرچینج چارسدہ کے قریب کی گئی، جہاں مخبر دہ گاڑی کی تلاشی پر سترہ کلو افیون برآمد کی گئی، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز مردان میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے، کامیاب کاروائیوں پر معاون خصوصی غزن جمان کی ٹیموں کو شاباش دی۔