news 1600321920 9039

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی رپورٹ جاری، صوبے کے 8 سکولوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ سکولوں میں 4 نجی 4 سرکاری سکول شامل ہیں، پشاور کے 3 سکول، دیر اپر کے 2 سکول، ٹانک، چارسدہ، ہری پور اور ملاکنڈ میں ایک ایک سکول شامل، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں 6 مزید اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تعداد 19 ہوگئی، 854 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں، 368 کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے، سکولوں میں کورونا کیسز کا تناسب 2 فی صد ہے، 15 ستمبر سے ابھی تک 4 ہزار 470 سیمپل لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار