images 42

لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز اور ٹرک ڈرائیورز ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان اور ناروا رویہ کے خلاف سراپا احتجاج، ڈرائیورزکا کہنا تھا کہ پاک افغان شاہراہ پر پولیس ٹرک ڈرائیوروں کو ناجائز چالان کرتے ہیں، شاہراہ پر گاڑیوں کو کئے گھنٹوں تک کھڑے کرتے ہیں، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شاہراہ بند ہونا معمول بن گیا ہے، گھنٹوں تک شاہراہ پر کھڑے ہونے گاڑیوں میں خوراک کی اشیاء خراب ہونے کا خدشہ ہے، ٹریفک پولیس کے ناروا رویہ سے پاک افغان تجارت بری طرح متاثر ہے، ڈرائیوروں کو بے جا تنگ اور غیر قانونی چلان بند کیا جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو افغانستان کے لیے سپلائی بند کر دینگے، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ناجائز چالان نہیں کیا گیا ہے، قانون کے مطابق شاہراہ پر اوور لوڈڈ ٹرکوں کو چلان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی