161265 MeeraPhotoFile 1376389284

مجھے بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کے پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔ اداکارہ میرا

ویب ڈیسک : پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میرا کا کہنا ہے، ان كے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ ان پر جادو کرارہے ہیں، اداکارہ میرا نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ جو لوگ میرے خلاف ہیں وہ مجھے بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں، میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ كچھ لوگ مجھ پر جادو كرا رہے ہیں، اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میرے پروگرام کے دوران فائرنگ کی تفتیش جاری ہے، اور جن لوگوں نے پروگرام پر فائرنگ کی وہ خوفزدہ ہیں اور گھر سے باہر بھی نہیں نکل رہے ہیں، علاوہ ازیں اداکارہ میرا نے بتایا کہ آج کل وہ گلوکاری کے ساتھ ڈانس سیکھنے سکھانے کا کام بھی کام کر رہی ہیں، اس موقع پر میرا نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا بھی گنگنایا، لیکن گانا گنگنانے سے پہلے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو صاحبہ کہنے کے بجائے حدیقہ صاحب کہتی رہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات