5f3cc5c6ba1a6 372x218 1

پشاورمیں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کا صوبے کے تمام نجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد معلوم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کا صوبے کے تمام نجی سکولوں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد معلوم کرنے کا فیصلہ کیا، صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو مراسلہ ارسال، تمام نجی سکولوں میں کورونا صورتحال اور ایس او پیز معلوم کرنے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ٹیم سکول کا دورہ کرکے کورونا وائرس کے خلاف انتطامات اور ایس او پیز کا جائزہ لے گی، مراسلہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول کے خلاف اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے، اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر سکول کے خلاف کارروائی ہوگی، اتھارٹی کے مطابق ابھی تک 10 سے زائد سکولوں کو خلاف ورزی پر نوٹس دی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان