آل پارٹیز کانفرنس حکومت کو احتساب سے روکنے کے لئے دباوٴ ڈالنے کی ایک کمزور کوشش ہے۔

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس حکومت کو احتساب سے روکنے کے لئے دباوٴ ڈالنے کی ایک کمزور کوشش ہے۔ اتوار کےروز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ قوم شاہد ہے کہ حزب اختلاف ذاتی مفادات کےلئے سیاست کررہی ہے اور اپنی جائیدادیں اور لوٹا ہوا پیسہ بچانے کےلئے پارلیمنٹ کا استعمال کررہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بد عنوانی کے حوالے سے اپنے عزم پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور حزب اختلاف کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔