1126196341600581944

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 640 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چونتیس ہزارپانچ سوچوالیس افرادکے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چھ سو چالیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس دوران وباء سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ اب تک اس وباء کے کل تین لاکھ پانچ ہزار چھ سو اکہتر مریضوں میں سے دو لاکھ بانوے ہزار تین سو تین افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں اب چھ ہزار نوسو باون مریض زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم